گوجرانوالہ( ڈاکٹر مرزا ایم بی قمر ) منشیات فروشی میں ملوث انچارج چوکی اور کانسٹیبلان گرفتار۔ انچارج چوکی جنڈیالہ باغ والا سب انسپکٹر عرفان محمود، کانسٹیبلان دلشاد، قمر اور 1 کس پرائیویٹ شخص مدثر سے 1600 گرام چرس برآمد ۔ سی پی او محمد ایاز سلیم انا نے واقع کا نوٹس لیکر انچارج چوکی اور کانسٹیبلان کو تھانہ صدر گوجرانوالہ کی حوالات میں بند کروا دیا، مقدمہ درج۔ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

منشیات فروش اور منشیات فروشی میں مدد فراہم کرنے والے پولیس اہلکاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ یاد رہے سابق سی پی او عمر سلامت نے منشیات فروشوں سے روابط رکھنے پر جینڈیالا باغ والا اور چوکی فرانسیس آباد کے 26 ملازمین کو کلوز ٹو لائن کیے تھے ۔