اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی پی ٹی آئی کے سنٹرل آفس آمد ۔ صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم کے ہمراہ نائب صدر ذیشان حیدر ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ شجاعت ، سردار مصروف ایڈووکیٹ ، تصور گیلانی ، ماجد شریف ، عنبرین ترک ، باری خان و دیگر بھی ہمراہ تھے۔
صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر نے چئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی اور پارٹی کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ عوام نے قیدی نمبر 804 کو بھاری مینڈیٹ دے دیا ، عوام نے حقیقی آزادی کی بنیاد رکھ دی اور اپنا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے حق میں دے دیا ۔ عوام کے فیصلے کا احترام کیا جائے ، پی ٹی آئی کو عوامی مینڈیٹ کے مطابق حکومتیں بنانے دی جائے ۔
عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتے ۔ معشیت کی بحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں ، عمران خان وزیر اعظم پاکستان بن کر ملک وقار بلند کریں گے ، عمران خان ملک کی ضرورت ہیں ، قیدی نمبر 804 کو فوری رہا کیا جائے اور جعلی کیسز کا خاتمہ کیا جائے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے .
سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے ۔ الیکشن نتائج کو فوری جاری کیا جائے ۔الیکشن تاخیر اور نتائج میں ردو بدل پر پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ ملک کو مزید بحران میں نہ دھکیلا جائے ۔ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ میں پاکستان میں مقیم کشمیریوں کی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے سفیر کشمیر کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ عمران خان نے عالمی فورمز پر کشمیریوں کا جاندار مقدمہ لڑا اور ثابت کیا کہ وہ کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں ۔