اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم پاکستان ذولفقار علی بھٹو شہید کی موت کی سزا کو مروجہ قانونی تقاضوں کے مغائر قرار دیا ت.فصیلی رائے بعد میں دی جائے گی اس رائے کا کریڈٹ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جاتا ہے. جنہوں نے 12 سال سے دائر ریفرنس کو سماعت کے لئے مقرر کیا اور انکے ساتھی ججوں سمیت فل بنچ نے اس سزا کو مروجہ آئین وقانون اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف قرار دیا.
اس سے متاثرہ فریق کو دادرسی تو نہیں ملی چونکہ مرحوم تو عدل کے نام پر قربان ھو گئے لیکن سچ کی فتح ھوئی جسے اپنی فتح ثابت کرنے کے لئے ایک سابق وزیراعظم کی شہادت اور پیپلز پارٹی کو طویل جدوجہد کرنا پڑی۔ فیصلہ/ رائے پر پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان سمیت تمام سیاسی کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش ھے کہ ملک کسی حد تک انصاف کی چل پڑا ھے یہ ایک خوش آئیند پیشرفت ہے
واسلام
سردار عبدالخالق وصی ایڈوکیٹ