اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

57

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکان کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے میچ میں فتح حاصل کرکے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
کپتان شاداب خان
ملتان سلطانز
کپتان محمد رضوان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں