9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنلز کی بندش سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

125

پشاور میں محرم الحرام کے دوران موبائل سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی سی پی او پشاور پولیس قاسم علی نے کہا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سگنلز بند رہیں گے، محرم الحرام کے دوران فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔سی سی پی او پشاور کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیے موبائل فون سگنلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں