راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی۔گزشتہ روز روالا کوٹ میں ممبر گورنر بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ اور صدر آزاد کشمیر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گی اگلے ہفتے اس تحریک پر ووٹنگ ہو گی موجودہ صدر آزاد کشمیر ریجن نے گزشتہ 18 میں میں آزاد کشمیر کی کرکٹ کو تباہ کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے آیئن کی خلاف ورزی کرتے ہوے ایک بھی جنرل باڈی کا اجلاس نہیں بلایا نہ ہی ایسوسی ایشن کو پورا کیا گیا آنے والے تمام فنڈ کو بغیر منظوری کے خرچ کیا گیا ابھی تک اجلاس بلا کر اگزیکٹیو کمیٹی کو تشکیل نہیں دیا گیا.
آزاد کشمیر ریجن میں ٹوٹل 5 ڈسٹرکٹس ہیں اور ہر ڈسٹرکٹ میں 3 ووٹ ہیں آزاد کشمیر کے تمام ڈسٹرکٹس اس عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ بنے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے کسی بھی عہدیدار کے خلاف “عدم اعتماد” کا ووٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 18 ماہ کی میعاد ختم ہونے کے بعد کیا جاتا ہے .ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک منتخب عہدیدار کو درج ذیل طریقہ کار کو اپناتے ہوئے صرف “عدم اعتماد” کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جاتا ہے “عدم اعتماد” کی قرارداد صرف اسی صورت میں پیش کی جائے گی جب ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکٹورل کالج کے کم از کم 50 فیصد دستخط کریں گے .
اس مقصد کے لیے منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس کا سات دن کا نوٹس، اس سلسلے میں قرارداد کی کاپی کے ساتھ، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے افسر بیئرر کو پیش کیا جائے گا جس کے خلاف یہ قرارداد پیش کی گئی ہے۔متعلقہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکٹورل کالج (ڈسٹرکٹ/زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور، سیکرٹریز اور خزانچی) کے 3/4″ کے ذریعہ مذکورہ قرارداد منظور کی جائے گی۔عدم اعتماد” کی تحریک کے لیے منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس کی نگرانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد کردہ نمائندے کے ذریعے کی جائے گی۔
جس کو کامیاب کرنے کے لئے صرف 12 ووٹوں کی ضرورت ہے یاد رہے ابھی جو دستخط کیے گے ہیں اس پر 12 لوگوں کے دستخط موجود ہیں اور اگلے اجلاس میں 14 ووٹر اس تحریک کی کامیابی میں اپنا ووٹ دے سکتے ہیں اس سے پہلے ڈسٹرکٹ مظفر آباد کے صدر پر کرپشن کے الزام میں PCB نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور بچوں سے پیسے لینے اور پی سی بی کے آئین کی خلاف ورزی پر اس کمیٹی کا فیصلہ بھی چند دن میں آنا ہے۔