کے پی ایل سیزن 2 کا آغاز 9مئی سے شارجہ میں ہوگا

76

دبئی (سٹیٹ ویوز) کے پی ایل سیزن 2 کا آغاز 9مئی سے شارجہ میں ہونے جا رہا ہے سیزن 2بھی سیزن ون کی طرح شارجہ کے بہترین گروانڈ میں برقی قمقموں کی روشنی ہو گا ٹورنامنٹ 9مئی سے شروع ہو کر گیارہ مئی کو ختم ہو گا کے پی ایل سیزن ٹو میں ٹوٹل 16ٹیمیں حصہ لیں گی اور جنتے والی ٹیم کو پانچ ہزار اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دو ہزار انعام دیا دیا جائے گا.

س کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی دیکھائے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا ٹورنامنٹ کے رولز کے مطابق تمام کھلاڑی کشمیر سے ہونگے اور ہر میچ 6اووز پر مشتمل ہو گا آزادکشمیر کے ٹیپ بال کے نامور کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہیں جن میں قادر کشمیری،طاہری پنڈی،فہدی ،باسط چلندراٹ حارث لیفی،شانی چمیاٹی شکیل شاہ، راجہ شہزاد اور دیگر کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں.

ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سیزن ون کی طرح سیزن ٹو کو بھرپور طریقے سے کامیاب کریں اور کرکٹ کے فروغ کیلئے کوشش کریں دیار غیر میں بسنے والوں کو ایک جگہ اکٹھا کرناہمارا مقصد ہے تاکہ انکو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے اور آپس میں گپ شپ کریں وہ کر سکے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور بالخصوص جو اپنی اپنی ٹیموں کو سپانسر کر رہے ہیں.

ان سے گزارش ہے کہ وہ یو اے ای کے قانون کو فالو کریں اس ملک کے قانون کو فالو کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹیم اونر اور سپانسر سے ایپل ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ وقت ضائع کیے بغیر ٹورنامنٹ بہتر انداز سے کرایا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں