بنوں: اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار فائرنگ سےشہید

36

بنوں میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے جب کہ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔

حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہے۔فائرنگ کا واقعہ بنوں میں میرانشاہ روڈ پر فلور ملز کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کردی۔

واقعے کے فوراً بعد شہید ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی پولیس اہل کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں