ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں سالانہ سپورٹس ویک کا انعقاد

134

باغ(سٹیٹ ویوز)ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں سالانہ سپورٹس ویک کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال نے کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے سپورٹس ویک میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور طالبات کی جانب سے پیش کی گئی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لی۔ انھوں نے سٹالز پر موجود طالبات کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ آپ میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں معاون ھوتا ھے ۔ انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی باغ طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت، کردار سازی اور ہمہ جہت شخصیت سازی پر یقین رکھتی ہے اور سپورٹس ویک جیسی سرگرمیاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔

وائس چانسلر نے اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا اور طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایونٹ کے بھترین انعقاد پر وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال نے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز ڈاکٹر ارم اور ان کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور مبارک باد دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں