بھارت جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنے “جرائم” پر پردہ ڈالنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ پیر عبدالصمد انقلابی

102

سرینگر:کُل جماعتی حریت کانفرنس (APHC) کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری اپنے بیان میں بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت، جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنے “جرائم” پر پردہ ڈالنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ مودی حکومت جموں کشمیر میں کشمیریوں کے جذبات کو دبانے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ان کی پرامن جدوجہد کو کچلنے کے لیے تمام وحشیانہ حربے استعمال کر رہی ہے۔
سینئرحریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت کو جیلوں میں بند کر کے اور کشمیریوں کی آواز دبا کر زمینی حقائق کو دنیا سے چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا مسلسل قتل اور ہزاروں کشمیریوں کو ان کے گھروں سے دور جیلوں میں طویل غیر قانونی نظربند رکھنے سے مودی حکومت کا سفاک چہرہ بے نقاب ہوتا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کی جانب بڑھنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ جموں کشمیر میں صحافیوں پر دباؤ اور انٹرنیٹ کی بار بار معطلی کو بھی سچائی چھپانے کا ایک ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے جموں کشمیر میں جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جموں کشمیر میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ جموں کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں اور بھارت کو وہاں کیے جانے والے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں