سردار تنویر الیاس: خدمت، سیاست اور عوامی اعتماد کی علامت

234

تحریر: سید مسعود گردیزی
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے تین روزہ دورے کے دوران راولاکوٹ کے مختلف مقامات پر اہم ملاقاتیں اور تقریبات میں شرکت کی،اور مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کی تین روزہ عید مصروفیات کے دوران سردار پیلس بنگوئیں میں عوامی و سیاسی شخصیات کا مسلسل تانتا بندھا رہا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سردار تنویر الیاس خان نہ صرف ایک مضبوط سیاسی شخصیت ہیں بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کے دلوں میں بھی ایک معتبر اور بااعتماد رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں۔سردار تنویر الیاس خان کی یہ سرگرمیاں انہیں محض ایک سیاسی رہنما ہی نہیں بلکہ ایک جامع، متحرک اور عوامی قیادت کے طور پر پیش کرتی ہیں، جو آزاد کشمیر کے سیاسی منظرنامے میں ایک مضبوط اور مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔عیدالفطر کے دوسرے اور تیرے دن بھی سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سے سردار پیلس بنگوئیں میں عید ملنے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور پارٹی کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،سابق وزیراعظم سے آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع بالخصوص ضلع نیلم ، مظفرآباد ، باغ اور راولاکوٹ سے نامور سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی عہدیداران و کارکنان نے ملاقات کی ، عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دورے کا آغاز بنگوئیں سے سردار مسعود احمد خان ریٹائرڈ تحصیلدار اور مولانا آفتاب کاشر سربراہ راہ حق پارٹی آزاد کشمیر کے بھائی سردار سرفراز احمد( ڈائیریکٹر آپریشنز کرسٹل بلیو کمپنی سعودی عرب) کے بیٹے حیدر علی کی عقیقہ تقریب میں شرکت کرنے کے بعد بنگوئیں راولاکوٹ میں سابق وزیراعظم نے اپنے چچا محترم ، سابق ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی شہید اور دادی محترمہ کی قبروں پر حاضری دی اور مرحومین کے درجات کی بلندی ، ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی ۔

بنگوئیں کی معروف سیاسی سماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل بنگوئیں سردار عامر عنصر خان کے گھر سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین سردار عامر عنصر خان کے تایا محترم اور ڈی ایس پی سردار شفیق مغل کے بھائی ریٹائرڈ سیکورٹی آفسیر پی آئی اے سردار محمد انور خان کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت،ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ سابق وزیراعظم نے سردار صوفی عبدالعزیز مرحوم اور سردار انور خان مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے اپنے قریبی عزیز سردار فرقان شوکت کی قبر پر حاضری دی اور مرحوم کی مغفرت ، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔اس کے علاوہ سردار پیلس بنگوئیں میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے غازی ملت پریس کلب کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد نے سابق وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے صوبیدار ریٹائرڈ سردار محمود خان سے انکی حقیقی بھتیجی کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت ، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ (سردار پیلس بنگوئیں )سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے عید ملن کے موقع پر پونچھ ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقات میں سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان ، وزیر حکومت سردار ضیاء القمر ، سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد ، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، مشیر حکومت سردار احمد صغیر ، سابق امیدوار اسمبلی سردار سعود صادق ، ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد ، مشیر برائے سیاسی امور سردار افتخار رشید چغتائی شریک تھے۔ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آمدہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پونچھ ڈویژن میں کامیابی کے لیے انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر حکومتی کارکردگی پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا چیئرمین یونین کونسل بنگوئیں سردار عامر عنصر خان کی رہائش گاہ پر تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں راولپنڈی میں اپنے دو چچاؤں کے ساتھ تعلیم حاصل کرتا رہا۔ مجھے گاؤں میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ۔ میں گاؤں میں ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھا ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق اس جنریشن سے ہے جس نے نظام تعلیم کے مختلف ادوار کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ آپ پتھر پر ٹاٹ پر یا صوفے پر بیٹھے تعلیم حاصل کر رہے ہوں یہ معنی نہیں رکھتا بلکہ اصل اہمیت اس استاد کی ہوتی ہے جو اپنے علم ، کردار اور خلوص سے شاگرد کی شخصیت کو نکھارتا ہے۔ کوئی آدمی پیدائشی طور پر بڑا نہیں ہوتا اسے بڑا بنانے میں استاد کا کردار ہوتا ہے۔ استاد ہی قوم کے اصل معمار ہیں۔ عیدالفطر کے تین روز میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے سردار پیلس بنگوئیں میں عید ملنے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور پارٹی کارکنان کا تانتا بندھا رہا سابق وزیراعظم سے سردار پیلس بنگوئیں میں باغ اور راولاکوٹ بالخصوص حلقہ پانچ ، حلقہ وسطی باغ سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے ملاقات کی عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیااس موقع پر مشیر حکومت سردار احمد صغیر، ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد، سابق امیدوار اسمبلی سردار طاہر اکرم ایڈووکیٹ، چئیرمین ضلع کونسل باغ سردار آصف خان ،سردار سجاد گل خنداں، ڈسٹرکٹ کونسلر سردار عامر نعیم، سابق ڈی جی لوکل گورنمنٹ سردار گل زمان خان، سردار رشید چغتائی، سردار عبید رشید چغتائی، سردار مظفر حسین ڈسٹرکٹ کونسلر، سردار طاہر سلطان، سردار ناصر حنیف ، سردار امیتاز سرور سینیئر نائب صدر حلقہ پانچ خالد محمود ، مہتاب اسلم آزاد، پروفیسر سردار شہزاد، چئیرمین حاجی افتخار مغل، مولانا افتاب کاشر، پی آر او سردار ایاز مغل، سردار شوکت ایڈووکیٹ ،مولانا اسحاق طاہر، چیرمین طفیل اشرف ،سردار رزاق خان ، ،سردار زبیر خان ،سردار مسعود خان ،ایاز مغل ،تنویر چغتائی ،مقصود احمد عباسی ،سردار کلیم ارباب ، محمد طاہر امین اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔ (سردار پیلس بنگوئیں)سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے عید ملن کے موقع پر پونچھ ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں،ملاقات میں سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان ، وزیر حکومت سردار ضیاء القمر ، سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد ، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، مشیر حکومت سردار احمد صغیر ، سابق امیدوار اسمبلی سردار سعود صادق ، ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد شریک تھے اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل باغ ڈاکٹر راجہ آفتاب ، سابق چئیرمین بی ڈی اے راجہ محمد شفاعت خان، حاجی راجہ محمد اکرم خان ، مشیر برائے سیاسی امور سردار افتخار رشید چغتائی، سابق میڈیا کو آرڈینیٹر راجہ قمرالزمان، سردار عمر تنویر خان، صدر پریس کلب باغ سردار اکمل عارف ، سینئر رہنما پی پی پی و کونسلر سردار مسعود بیگ، سردار بشارت تیموری، سردار کامران بیگ، سردار عثمان تنویر، سردار بدرالزمان، سردار ارشد، سردار یاسر خورشید چغتائی ، مون راجہ، سینئر جرنلسٹ سید مسعود گردیزی، نوید گلزار، مولانا آفتاب کاشر، سردار فاروق مغل، مولانا شوکت قادری، سائیں ابراہیم ، سردار ندیم انجم، سردار طاہر محمود، سردار ابرار حقانی، سردار امتیاز خان، سرداد ارشاد بیگ، سردار مختیار خان، حاجی ارشاد بیگ، نوید ارشاد بیگ، شاہ میر کاشر، سردار اظہر ریاض, سردار امجد یاسین، سمیت پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سابق وزیراعظم سے آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے ممتاز سیاسی و سماجی قائدین،عوامی وفود جن میں سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف خان، سیکرٹیری حکومت سردار انصر یعقوب، سردار زاہد اشرف چئیرمین زکوۃ حلقہ 5، سردار نئیر بابر ، ڈپٹی میئر باغ سید افراز گردیزی، سابق چیئرمین علماء و مشائخ کونسل مولانا امتیاز صدیقی، ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ واجد نور ،ڈسٹرکٹ کونسلر سردار عامر نعیم ، ڈسٹرکٹ کونسلر سردار نیاز خان ،ڈسٹرکٹ کونسلر کوٹلی ملک حبیب ، ممبران میونسپل کارپوریشن باغ، سید اشفاق شاہ گردیزی، سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سردار صیاد احمد خان ، سیکرٹری حکومت انصر یعقوب خان ، چیئرمین زکوٰۃ حلقہ پانچ سردار زاہد اشرف خان ، سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین ، سابق معاون خصوصی سردار افنان نواز، چئیرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر آصف خان، ڈسٹرکٹ کونسلر عامر نعیم ،سردار شبریز صابر ، سردار مشعل یونس ،سردار طاہر سلطان، سردار عمران یسین ، سردار فاران انور، سید انعام گیلانی،سردار عظمان فدا،عمران یاسن،ریٹائرڈ سیکرٹری سردار محمد افراز خان ، سردار نئیر بابر خان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد آفتاب ، پروفیسر ریٹائرڈ سردار نثار خان ، سردار نوید گلزار ، سردار عمران نور، راجہ محمد ریاض خان، ڈاکٹر طارق خان، سابق چئیرمین زکوۃ سردار صغیر بیگ، مرکزی رہنما پی پی پی سردار یاسین بغدادی، سردار ناصر تاج ریاڑہ ، سردار شہریار ریاڑہ، محمد سعید کیانی پی آر او مشیر حکومت ، سیدہ نائلہ قلندر گردیزی، سردار خالد محمود تھوراڑ ، سردار امجد سعید ہورنہ میرہ ، سید اظہر شاہ، سید ناصر شاہ، سید اخلاق شاہ، مولانا شوکت قادری، سائیں ابراہیم ، سردار ندیم انجم، سردار طاہر محمود، سردار ابراہیم حقانی، سردار امتیاز خان، سردار مختیار خان، حآجی ارشاد بیگ، نوید ارشاد بیگ، شاہ میر کاشر، سردار اظہر ریاض, اور مظفرآباد سے CEO خان گروپ آف کمپنیز محمد جنید خان مغل، ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر ملک بشیر اعوان، یوتھ ایکٹیوسٹ و سماجی کارکن چوہدری احسن حمید، نوجوان راہنما ملک فرہاد اعوان سردار امجد یاسین، سردار دانش نسیم، سردار ارسلان بیگ، سردار شبیر خان،سردار یسین خان ،سردار نوید خان ، ندیم انجم ،نئیر صدیق، ندائش آقاش، سردار حذیفہ، سمیت اہم شخصیات موجود تھی عید کے تین دنوں میں جس انداز سے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان نے بڑی تعداد میں ان سے ملاقات کی، وہ اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ سردار تنویر الیاس خان ایک بڑے قد کاٹھ کی شخصیت بن چکے ہیں، جن کا اثر و رسوخ اور عوامی رابطہ غیر معمولی حد تک مضبوط ہے۔آخر میں یہ کہنا بجا ہوگا کہ یہ تمام سرگرمیاں اور عوامی و سیاسی حلقوں کا غیر معمولی رش محض رسمی ملاقاتیں نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم سیاسی عمل کی عکاسی کرتا ہے، جو مستقبل کی سیاست میں سردار تنویر الیاس خان کے مرکزی اور کلیدی کردار کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں