پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے نیا اینتھم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کنگزمین کے آفیشل اکاؤنٹ سے ’سندھ جی دھرتی حیدرآباد‘ اینتھم کی ویڈیو جاری کی گئی۔
Hyderabad, he anthem khaas tawhan je laye aahe!
Singers
Sahir Ali Bagga
Natasha BaigRapper
Javed ArifMusician
Shuja HaiderLyricist and Producer ️
Zeeshan Hussain pic.twitter.com/iPZXF8OIcz— Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) April 6, 2026
اینتھم کے شاعر اور پروڈیوسر ذیشان حسین ہیں جبکہ ساحر علی بگا اور نتاشہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔خیال رہے کہ حیدرآباد کنگزمین پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے۔حیدرآباد کنگزمین ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے تاہم اب تک اسے فتح حاصل نہیں ہوسکی۔