مظفرآباد واجد مرحوم حادثہ افہام و تفہیم سے حل ہو گیا۔اہلیان منگ

178

دولائی (مظفرآباد) اہلیان منگ نے موقف اختیار کیا ہے کہ افسوسناک ٹریفک حادثہ جرگہ کے ذریعے معاملہ باہمی رضا مندی اور انسانی ہمدردی سے حل کیا گیا۔دولائی کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب واجد مرحوم کی موٹر سائیکل مبینہ طور پر غلط اوورٹیک کے باعث سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

اس موقع کی صورتحال کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے کسی قسم کی غفلت یا غلطی ثابت نہیں ہوئی، حادثے کے وقت واجد مرحوم کے حقیقی بھائی نذر حسین موقع پر موجود تھے، جبکہ منگ سب ڈویژن کے متعدد افراد اور اہلِ علاقہ بھی اس افسوسناک واقعے کے عینی شاہد تھے۔

مظفرآباد انتظامیہ بھی موقع پر موجود رہی اور تمام صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کیے۔یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ جن کی گاڑی سے موٹر سائیکل ٹکرائی وہ ابتدائی طور پر ہسپتال میں موجود رہے اور بعد ازاں گزشتہ روز اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ واجد مرحوم کے گھر تعزیت کے لیے بھی گئے.

جس سے انسانی ہمدردی اور اخلاقی ذمہ داری کا اظہار ہوا۔بعد ازاں معاملہ مقامی جرگہ نظام کے تحت باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا گیا۔ فیصلے کے وقت انجئیر عامر حیات، واجد مرحوم کے حقیقی بھائی نذر حسین، کھنے شمالی کانچری سے سابق امیدوار لوکل کونسلر مقدر ایوب صاحب اور منگ سے تعلق رکھنے والے معززین (راولاکوٹ) اور نئیر ایوب صاحب بھی موجود تھے، نے بھرپور شرکت کی۔

جرگہ کے متفقہ فیصلے کے مطابق، اگرچہ کسی قسم کی باقاعدہ غلطی ثابت نہیں ہوئی، اس کے باوجود انسانی ہمدردی اور روایتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مالی معاونت فراہم کی گئی۔

اس موقع پر انجئیر عامر حیات نے تمام شرکاء، جرگہ اراکین اور اہلِ علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات اکثر قدرتی حالات اور اتفاقی صورتحال کے باعث پیش آتے ہیں، لہٰذا ہمیں صبر، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔اللہ تعالیٰ واجد مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں