تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے،جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

162

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جارہا ہے جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، میچ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں