شاہ غلام قادر بطور اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی

776

تحریر:جمیلہ خاتون
آزاد کشمیر کی تاریخ میں جو بڑے سیاست دان گزرے ہیں ۔شاہ غلام قادر صدر جماعت پاکستان مسلم لیگ و اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کو ان سے ملکر کام کرنے کا موقع ملا ہے۔جس میں سابق صدر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد عبد القیوم خان مرحوم ،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان مرحوم سابق وزیراعظم و صدر آزاد کشمیر و دیگر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔بطور اہم ایل اے ،وزیر خزانہ ،سپیکر قانون ساز اسمبلی جس طرح ان قدر آور شخصیات کے ساتھ مل کر کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔جمہوریت کی خاص روایات ہوتی ہیں۔جس میں حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کا بھی کردار ہوتا ہے۔وہ عوامی مفادات کے تناظر میں حکومت کی غلط پالیسیوں کی تنقید بھی کرتی ہے۔تاکہ حکومت درست سمت میں چل سکے۔اس ضمن میں جب آزاد کشمیر میں ایک مضبوط اپوزیشن نہیں تھی ۔تو اس کا جمہوری روایات اور جمہوریت کو جتنا نقصان ہوا ۔

جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔اور اس وقت میں محترم شاہ غلام قادر کا اپوزیشن لیڈر خوش آئند ہے۔جو اسمبلی کے نظام اور طریقہ کار کا تجربہ رکھتے ہیں ۔اور ایک بڑی سیاسی جماعت کی آزاد کشمیر کے اندر ان کے پاس زمہ داری بھی ہے۔اور کسی بھی مسئلہ کی صورت میں عوام کے اندر تحریک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔جو سیاست کی باریکیوں کو بھی سمجھتے ہیں ۔اور آزاد کشمیر کے اندر ایک متحرک رول ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بھی ہمیشہ ایک متحرک رہنما اور انٹیلیکچلول کے طور پر کردار ادا کیا ہے۔اس تمام صورت کے تناظر اور قومی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں بھی دیکھا جائے تو محترم شاہ غلام قادر کا اس عہدے پر براجمان ہونا وقت کی ضرورت تھی۔اس وقت حکومت آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے۔

تو اس تناظر میں بھی کارکنوں کے مسائل اور ان کی رائے کو ایوان میں بلند کرنے کیلئے بھی ایک ایسی سمجھدار اور مہارت رکھنے والی سیاسی شخصیت کی اشد ضرورت تھی ۔جو محترم شاہ غلام قادر کی صورت میں ہمیں میسر آئی ۔الیکشن کے تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا ووٹ بنک سب سے زیادہ ہے۔اس سسٹم کو مینٹین رکھنے ،کارکنوں کو ڈویژن ،ضلع،حلقہ اور پولنگ سٹیشن تک متحرک رکھنے اور ان کے مسائل کو ایک قانونی اور آئینی فورم پر رکھنے کیلئے اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کیلئے بھی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا بطور اپوزیشن پارٹی کردار بہترین انداز میں ادا کرنے کیلئے متحرک اپوزیشن بہت ضروری ہے۔جس کو صدر جماعت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں ایک بھرپور انداز میں ادا کرنے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر آئندہ حکومت بھی بنائے گی۔

دوسری طرف سیاست کوئی زور آزمائی یا لڑائی نہیں ہے۔بلکہ بطور اپوزیشن دلائل کی دنیا میں حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کرنا اور اگر مسائل گھمبیر ہو جائے تو عوام کو آگاہی دینا ،متحرک کرنا اور سب سے بڑھ کر اسمبلی کے فلور پر عوام کے مسائل کو احسن انداز میں نہ صرف پیش کرنا بلکہ حل کروانا ہے۔اس حوالے سے بھی صدر جماعت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و اپوزیشن لیڈر محترم شاہ غلام قادر ایک مہارت رکھتے ہیں ۔جس طرح انہوں نے آزاد کشمیر کی تاریخ میں بطور ایم ایل اے ،وزیز خزانہ ،سپیکر اور دیگر عہدوں پر رہتے ہوئے ایک مثالی کردار ادا کیا ۔انشاءاللہ بطور اپوزیشن لیڈر بھی اہم کردار ادا کریں گے جو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں