آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفراباد سے شائع ہونے والے مقامی اخبارات نے اپنی کوآرڈینیشن کمیٹی کو بحال کر دیا

15

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفراباد سے شائع ہونے والے مقامی اخبارات نے اپنی کوآرڈینیشن کمیٹی کو بحال کر دیا ہے حکومت آزاد کشمیر سے مقامی سطح پر اخبارات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اے کے این ایس کے دو سابق سیکرٹری جنرل صاحبان کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں.

جن میں راجہ امجد حسین خان اور سرفراز خواجہ کے ساتھ ساتھ محترمہ عزرہ حفیظ سالب بھی شامل ہوں گی کوآرڈینیشن کمیٹی جہاں حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ اطلاعات کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کے حوالہ سے سفارشات دے گی وہاں اے کے این ایس میں سکروٹنی کے لیے بھی اقدامات کرے گ.ی کوارڈینیشن کمیٹی ہفت روزہ جات کے ساتھ مساویانہ بنیادوں پر سلوک کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں