اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کے سیاسی وار جاری،یونین کونسل رنگلہ سے مسلم کانفرنس کو بڑا دھچکا، سینکڑوں مسلم کانفرنسی کارکن عوامی دست و بازو میں شامل ہو گئے۔وائس چیئرمین عوامی دست و بازو راجہ ارشد خان اور مرکزی ترجمان سردار نیئر عباسی نے پھولوں کے ہار ڈال کر پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ہر گزرتے دن کے ساتھ عوامی دست و بازو مسلم کانفرنس کے لیے مشکلات میں اضافہ کرنے لگی۔عوام جوق در جوق قافلوں کی شکل میں عوامی دست و بازو کا حصہ بننے لگے،عوامی دست و بازو کی صفوں میں روز بروز اضافے نے مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچا دی۔
صدر یوتھ ونگ راولپنڈی اسلام آباد راجہ بلال کی کاوشوں سے راجہ محمد عبدالرزاق خان،راجہ محمد عباس خان،راجہ محمد نذیر خان،راجہ خورشید خان،راجہ جاوید خان،راجہ افریداد خان،راجہ خالد خان،راجہ وسیم خان،راجہ بلال خان،راجہ حنیف خان،راجہ ریاست خان،راجہ توصیف خان،راجہ شاھد خان،راجہ حمد افراق خان،راجہ اسرار خان،راجہ اکرام خان،راجہ گلفراز خان،راجہ عاصم خان،راجہ مقصود خان،راجہ عمیر خان،راجہ زین،راجہ ارشد علی،راجہ نعیم احمد خان،راجہ اسار خان،راجہ امتیاز خان،راجہ محمد علی خان، راجہ شیر بلال،راجہ محمود احمد خان،راجہ شکیل احمد،راجہ زبیر خان،راجہ عادل خان،راجہ عابد خان،سمیت بڑی تعداد میں مسلم کانفرنسی کارکنان نے باضابطہ جموں و کشمیر عوامی دست و بازو میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کیا۔
وائس چیئرمین جموں و کشمیر عوامی دست و بازو راجہ ارشد خان نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کہا۔راولپنڈی میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں مرکزی وائس چیئرمین راجہ ارشد خان،مرکزی ترجمان سردار نیئر عباسی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ فاروق خان،وائس چیئرمین ترقیاتی بورڈ سردار اعجاز عباسی، راجہ کبیر خان،صدر راولپنڈی اسلام آباد راجہ ممشاد خان، سرپرست اعلیٰ راجہ ظہور خان،جنرل سیکرٹری خورشید عباسی،راجہ شہزاد اسلم،صدر یوتھ ونگ راولپنڈی اسلام آباد راجہ بلال خان،راجہ فواد خلیق،راجہ شکیل خان،صوبیدار خضر حیات عباسی،مفتی راجہ ظہیر عباس،سردار تصور عباسی،خالد نذیر عباسی،سردار بصیر عباسی،سردار عبدالصمد خان،راجہ کامران خان،تیمور عباسی،فدا الرحمان عباسی،وقاص احمد، محمد عدنان خان سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداران و ذمہ داران موجود تھے۔
شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے،منفی پراپیکنڈے وہی کرتے ہیں جن کے پاس بیان کرنے کے لیے کارکردگی نہیں ہوتی اور انہیں واضع شکست نظر آ رہی ہو۔ہم سیاست میں خدمت کا مشن لے کر نکلے ہیں۔آج استحصالی نظام کے کرداروں کے اوسان خطاء ہو چکے ہیں۔70 سال سے حلقہ کو پسماندہ رکھنے والے آج پراپیگنڈوں پر اتر آئے ہیں۔آج لوگوں کی سڑک،پانی،تعلیم اور صحت کے مسائل ساجد اقبال اپنے ذاتی وسائل لگا کر حل کر رہے ہیں۔عوامی دست و بازو پر تنقید کرنے والے یہ بتائیں کہ انہوں سوائے پراپیگنڈوں کے اور بھی کچھ کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نے ہمیشہ خطے میں امن،استحکام اور مذاکرات کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کی طرف سے مصالحتی کردار ادا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری قیادت اور افواج پاکستان خطے میں امن کے داعی ہیں۔پاکستانی جرنیلوں کی دانشمندانہ حکمتِ عملی،دور اندیشی اور سفارتی بصیرت قابلِ تحسین ہے جنہوں نے جنگ کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔ایسے اقدامات نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان امن،استحکام اور بھائی چارے کا خواہاں ملک ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان آئندہ بھی اسی طرح عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔