بہاول پور (خواجہ تنزیل سے)وائے ڈی اے بہاول پور کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح، اس سال بھی کرکٹ ٹورنامنٹ وائے ڈی اے سپر لیگ کا اہتمام کیا گیا ۔اس ٹورنامنٹ میں بیس سے زائد ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس ٹیمز نے شرکت کی ۔
ہر سال ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس کی تفریح کے لئے وائے ڈی اے بہاول پور اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرتی ہے اور اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیاں ڈاکٹرز و سٹوڈنٹس حضرات کی صحت کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔
اس ایونٹ کی شاندار اختتامی سرگرمی سپورٹس کمپلیکس کیو ایم سی میں منعقد ہوئی۔اس پروقار تقریب میں مہمان خصوصی سی ای او بہاول پور ڈاکٹر عامر بشیر صاحب ،سپورٹس پریزیڈنٹ کیو ایم سی پروفیسر مغیث امین صاحب ،ایم ایس بی وی ایچ سید عامر بخاری صاحب ،پیٹرن انچیف وائے ڈی اے بہاول پور ڈاکٹر عدنان پرویز گوپانگ ،ڈاکٹر اسامہ شاکر ,صدر ڈاکٹر احمد ارسلان اور سپوکس پرسن ڈاکٹر محمد جنید نے شرکت کی ۔اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر وائس پریذیڈنٹ وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر آصف رشید کلیار،وائس پریذیڈنٹ وائے ڈی اے بہاول پور ڈاکٹر ذوالقرنین ملک،چیف کوآرڈینیٹر وائے ڈی اے بہاول پور ڈاکٹر احمد رضا زین کلاسرا تھے۔مہمانان نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر وائے ڈی اے بہاول پور کو مبارکباد پیش کی۔