جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

120

جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ہم اس سیریز کو جیتنے پر فوکس کررہے ہیں۔قومی کپتان شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشنز سیمرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرجوش ہیں۔

پلیئنگ الیون:
پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹیم میں کپتان شان مسعود ، صائم ایوب ، بابراعظم ، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل،سلمان آغا،عامرجمال، نسیم شاہ ،خرم شہزاداور محمدعباس شامل ہیں۔واضح رہے کہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں