صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر لندن شکیل طاہر مغل اپنا پاکستان و آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ واپس روانہ ہوگئے

145

اسلام گڑھ(نامہ نگار)مرکزی سئنیروائس چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر برطانیہ و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر لندن شکیل طاہر مغل اپنا پاکستان و آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ واپس روانہ ہوگئے، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر قریبی عزیز و اقارب دوست احباب سمیت لیگی کارکنان نے ان کو الوداع کہا، اپنے دورہ کے دوران انہوں نے سیاسی قیادت سے ملاقات سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔ ائیرپورٹ پر الوداع کرنے والوں سے مختصراً بات چیت کرتے ہوئے شکیل طاہر مغل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران اپنے لوگوں سے مل کر بہت خوشی اور مسرت ہوئی جو محبت، عقیدت اور خلوص اپنے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے وہ کسی اور جگہ نہ دیکھنے کو ملتا ہے اور نہ ہی ایسی اپنائیت کسی میں پائی جاتی ہے، ہم تارکین وطن کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے پاکستان میں رہ کر اپنے لوگوں کی دل کھول کر مدد کر سکیں وقت اور حالات نے ہم برطانیہ جیسے غیر ملک میں بیٹھ کر اپنے ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ مہیا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بے حد اطمینان اور خوشی ہے کہ آپ لوگ مجھے ائیرپورٹ پر الوداع کرنے کے موجود ہیں انشائاللّٰہ وقت آنے پر آپ سب سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں