کالا قانون کسی صورت قبول نہیں کریں گے؛ ظفر اقبال غازی, مجیب اکبر راجہ, حاجی اقبال لنگڑیال
کھوئی ر ٹہ(اظہر ملک سے)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام کھوئی رٹہ پریس کلب میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف سیاہ جھنڈے اٹھا کر خاموش احتجاج کیا اس موقع ہیومین رائٹس تحصیل کھوئی ر ٹہ کے صدر اور دیگر بھی شامل تھے اس موقع پر ظفر اقبال غازی, مجیب اکبر راجہ, حاجی اقبال لنگڑیال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت آزاد کشمیر نے جو صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے ہم اس کو مسترد کرتے ہیں یہ کالا قانون کسی صورت قبول نہیں کریں گے حکومت آرڈیننس کی آڑ میں ہمارے پرامن احتجاج سے روکنا چاہتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس آرڈیننس کو فوری ختم کرتے ہوئے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کرے جس کو حکومت نے منظور کیا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اعظم آزاد کشمیر کہتے ہیں کہ رجسٹرڈ جماعتیں ہی پروگرام کر سکتی ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر خود بتائیں کہ وہ کون سی رجسٹرڈ جماعت کے نمائندے ہیں پہلے خود کسی رجسٹرڈ جماعت میں شامل ہوں پھر ہمیں بتایا اگر حکومت نے اس آرڈیننس کا ختم نہ کیا تو اس خلاف ہر جگہ بھر پور احتجاج کرینگے.
……………………………………….. .
تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی کارروائی، منشیات فروش بھاری مقدار چرس سمیت گرفتار
کھوئی رٹہ(اظہر ملک سے ) تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی کارروائی، منشیات فروش بھاری مقدار چرس سمیت گرفتار، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بڑے منشیات فروش کی تلاش جاری، عوام علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ پولیس کھوئی رٹہ راجہ صداقت حسین کو خراج، تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی کے ایس ایچ او راجہ صداقت حسین نے ہمراہ ڈی ایف سی راجہ اخمل، محمد سجاد اور دیگر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عامر ولد شہپال قوم ملک ساکن دھناں کو آدھا کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے منشیات فروش کی نشاندہی پر سورس ملزم کالا خان ساکن دھناں کی تلاش بھی جاری ہے عوام علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں پر ایس ایچ او کھوئی رٹہ صداقت حسین سمیت دیگر اہلکاران کو خراج تحسین پیش کیا.
………………………………..
کھوئی رٹہ ٹریفک پولیس کا گرینڈ آپریشن
کھوئی رٹہ (اظہر ملک سے) کھوئی رٹہ ٹریفک پولیس کا گرینڈ آپریشن، ون وے کی خلاف ورزی، غلط پارکنگ، اوور لوڈنگ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ، بدوں لائسنس، کالے شیشے والی گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے، متعدد کو وارننگ جاری، عوام علاقہ کا خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس اور ڈپٹی جنرل ٹریفک پولیس کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کھوئی رٹہ نے گرینڈ آپریشن کیا ون وے کی خلاف، غلط پارکنگ، اوور لوڈنگ، غیر نمونہ، بدوں لائسنس، کالے شیشے والی گاڑی مالکان کو جرمانے کیے آپریشن کی ٹریفک پولیس نے سکول ٹام اوور لودنگ کرنے پر بھی جرمانے عائد کیے اور سخت وارننگ بھی جاری کیں نگرانی ٹریفک سارجنٹ سید قادرحسین شاہ نے اپنی نگرانی میں کی ٹریفک پولیس کے آپریشن پر عوام علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا.
……………………………………………………
پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی غریب، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننا اور انہیں بنیادی حقوق دلانا ہے۔ خلیل احمد زاہد
کھوئی رٹہ(اظہر ملک سے)مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پیپلز لائرز فورم آزاد کشمیر خلیل احمد زاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی غریب، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننا اور انہیں بنیادی حقوق دلانا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جاگیرداری نظام، ظالم و جابر طبقات کی بالا دستی اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف عام اعوام کو متحد و منظم کیا جس کے بدلے میں انہیں پھانسی کے تخت پر جھولنا پڑا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی ایسے نظام کے خلاف جدو جہد جاری رکھی اور آخر کار عوام کی پسندیدہ ترین لیڈر کو عوامی حقوق کے لئے لڑنے کی پاداش میں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ موجودہ نفسا نفسی کے دور میں بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے اور روٹی ، کپڑا اور مکان کی سلوگن پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کے عام افراد کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور انہیں بنیادی حقوق معیا کیے جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھٹو ازم کے فلسفے اور جمہوریت اور عوام کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔
…………………………………………
کھوئی رٹہ بلدیاتی نمائندگان کا ہنگامی اجلاس
حلقہ کے تمام چیئرمین و وائس چیئرمین نے ممبران کے ہمراہ شرکت کی
کھوئی رٹہ (اظہر ملک سے)کھوئی رٹہ بلدیاتی نمائندگان کا ہنگامی اجلاس مقامی ریسٹ ہاؤس منعقد ہوا جسمیں حلقہ کے تمام چیئرمین و وائس چیئرمین نے ممبران کے ہمراہ شرکت کی حکومت کی جانب سے عوامی حقوق کو دبانے پر آرڈینینس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت وقت ایسے قانون بنا کر اپنے ہی گلے میں طوق ڈال رہے ہیں وہ وقت دور نہیں کہ یہی لوگ کل عوام میں ہونگے اجلاس میں مشترکہ ایجنڈا طے پایا کہ بلدیاتی الیکشن کو 2 سال پورے ہونے کو ہیں ابھی تک ایکٹ کو بحال نہ کرنا حکومت وقت کی نا اہلی اور بدنیتی واضح نظر آرہی اگر حکومت فی الفور ایکٹ 1990 بحال نہ کیا تو 10 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر کوٹلی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے بلدیاتی نمائندگان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا کہ 31 سالہ بلدیاتی فنڈ پبلش کیا جاۓ اور ہر وارڈ کیلیے 1 کروڑ فنڈ مہیا کرنے کے ساتھ منتخب کونسلرز کو گزٹیڈ آفیسر کے مطابق وظیفہ دیا جاۓ تمام منتخب نمائندوں کو میڈیکل فری الاؤنس دیا جاۓ نمائندگان نے اپنا ایجنڈا اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ کے دفتر جمع کروا کر جواب طلبی 10 دسمبر سے قبل طلب کا وقت دے دیا
کھوئی رٹہ کی خبریں
158