مطفراباد (سٹیٹ ویوز) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ فرخ ممتاز خان نے یونین کونسل کچیلی کے گاوں راجپوٹی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ گرلز مڈل سکول راجپوٹھی کو ہائی سکول اور بوائز پرائمری سکول پائین راجپوٹھی کو مڈل کا درجہ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
یونین کونسل کچیلی ، بالخصوص گاؤں راجپوٹھی سے زیادتی کسی صورت قبول نہیں ،عوام علاقہ کے وارث زندہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے الیکشن سے چند ماہ پہلے جو تعلیمی پیکج کا اعلان کیا ،چاہے اسکو نئی آنے والی حکومت تسلیم کرے گی یا جانچ پڑتال کے بعد چند سکولوں کو اپگریڈ کرے گی اسکا فیصلہ تب ہی ہو گا۔
لیکن موجودہ ایم ایل اے حلقہ کھاوڑہ (چوہدری لطیف اکبر) اور پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے میرٹ کے باوجو سکولوں کو نظر انداز کر کے ہمارے بچوں کے مستقبل سے زیادتی کی گئی اور انکے حقوق پہ ڈاکہ ڈالا گیا اس پہ خاموش نہیں بیٹھیں گے.
اسمبلی ہو یا عدالت ،سڑک ہو یا سوشل میڈیا ہر فورم پہ احتجاج کریں گے اور اپنا حق لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔عوام علاقہ متحد رہے اور بھرپور آواز اٹھائے، اپنا حق لے کر رہیں گے۔