کشمیر کرکٹ اکیڈمی مظفرآباد کے زیر اہتمام تین روزہ مفت کوچنگ کیمپ کا انعقاد

67

مظفرآباد( سٹیٹ ویوز)کشمیر کرکٹ اکیڈمی مظفرآباد کے زیر اہتمام تین روزہ مفت کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے کوالئیفائیڈ کوچ رمیض راجہ جونئیر، ٹرینر توقیر کی زیر نگرانی کشمیر کرکٹ اکیڈمی مظفرآباد میں 10 سے 12 جنوری تک اکیڈمی میں کوچنگ کیمپ لگایا جا رہا ہے جس میں آل آزاد کشمیر سے انڈر 14،انڈر 15،انڈر 17 اور انڈر 19 میں سے کوئی بھی کھلاڑی حصہ لے سکتا ہے۔

کیمپ میں شامل ہونے کی کوئی فیس نہیں ہے۔دن 2 بجے سے شام 5:30 میں آزادکشمیر کے کسی بھی ضلع سے بچے کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ایم ڈی کشمیر کرکٹ اکیڈمی کفائت شاہ کا کہنا ہے کہ اکیڈمی میں پی سی بی کے کوالیفائی کوچ اور ٹرینر کی نگرانی میں بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس سے وہ اپنی کھیل مین مزید نکھار لا سکتے ہیں۔سپورٹس کرکٹ سٹیڈیم مظفرآباد کے ساتھ کشمیر کرکٹ اکیڈمی میں تین روزہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں