کھوئی رٹہ (اظہر ملک سے) مخیر حضرات اور اوورسیز کمیونٹی کے تعاون سے گردے کے مریضوں کے لیئے فری فار آل کے تحت کھوئی رٹہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال میں کڈنی کیئر اینڈ ڈیلاسیز سنڑ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا گردوں کی بیماری میں مبتلا مریض محمد شہزاد نے سنگ بنیاد رکھا .ان کے ہمراہ وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اور کڈنی کیئر ڈئیلائسیز سنٹر کے رہنما پروفیسر ریٹائرڈ محمد ذوالفقار زاہد ،اسسٹنٹ کمشنر تنویر الاسلام ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید شفقت حسین ،ایم ایس کوٹلی ڈاکٹر نصراللہ ایم ایس کھوئی رٹہ ڈاکٹر قمرالزمان سمیت سیاسی سماجی مذہبی صحافتی تنظیموں سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعدادساتھ تھی کڈنی کیئر اینڈ ڈیلاسیز سنڑ کی بلڈنگ کا عطیہ سماجی شخصیت محمد مختار نے اپنے والد مرحوم محمد رفیق کے ایصال ثواب کے لیئے دیا.
گردے کے مریضوں کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے خدمت خلق کی بھلائی کے لیئے جب الحمد کڈنی کیئر اینڈ ڈیلائسیز سنٹر کا علان کیا گیا تو عوام علاقہ نے دل کھول کر عطیات دیئے 2020 میں جس کام کا بیڑا ایڈووکیٹ محمد وسیم مصطفائی اور پروفیسر سجاد ساحل نے ایک غریب خاتون کی آواز پر اٹھایا تھا ان کے قافلہ میں سمندر پار کشمیر کمیونٹی کے مرزا مسعود جرال اور مرزا طارق گلزار نے دن رات ایک کر کے مخیر حضرات کو اللہ سے تجارت کی ترغیب دی .
جس کے نتیجے میں آج کھوئی رٹہ کی 32 مریض فری ڈائیلائسز کروا رہے ہیں الحمد کڈنی کیئر اینڈ ڈیلاسیز سنڑ جیسے ادارے مجبور بے بس مریضوں کے لیئے روشنی کی کرن ہیں اوور سیز کشمیر کمیونٹی اپنے دکھ درد میں مبتلا لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہے سب لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کام میں بھرپور تعاون کیا