عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی پرصدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا پر تپاک استقبال

37

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان دورہ سعودی عرب اور عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ہیں،صدر آئی پی پی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم کا وطن واپس پہنچنے پر اسلام ائیرپورٹ پر سیاسی، سماجی شخصیات، پارٹی رہنماؤں، سردار گروپ آف کمپنیز کی سینئر مینجمنٹ اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر انکے اعزاز میں آئی پی پی سیکریٹریٹ میں انتہائی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر سابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جملہ شرکاء کی محبت، عقیدت پر انکا شکریہ ادا کیا اور ملک وقوم کی ترقی، خوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی، کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کیں.

دریں اثناء سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو انٹرنیشنل اسلام آباد ایئرپورٹ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی کی صورت میں آئی پی پی سیکرٹریٹ اسلام آباد لایا گیا جہاں سینکڑوں افراد نے اپنے محبوب قائد کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا، صدر آئی پی پی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم کا وطن واپس پہنچنے پر اسلام ائیرپورٹ پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر ، میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر الزمان ، سابق سٹاف آفیسر صدام نسیم ، سابق ڈی پی او سردار طاہر سلطان ، کوآرڈینیٹر سردار عمران یاسین ، فوکل پرسن ارشد گردیزی ، سید صداقت سبزواری ،مرکزی کوآرڈینیٹر برائے خواتین جویریہ ظفر کیانی ، کوآرڈینیٹر برائے ضلع حویلی سمیرہ گیلانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نےبھی شرکت کی .

پارٹی سیکٹریٹ تقریب میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف علی، رائے حق پارٹی آزاد کشمیر کے سربراہ مولانا آفتاب کاشر،مولانا عبد الرحمان، مفتی شاہد،سابق وزیر اعظم کے ہمراہ کوآرڈینیٹرز صاحبان، سردار گروپ آف کمپنیز کی سینئر مینجمنٹ، آزاد کشمیر بھر سے پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور جڑواں شہروں میں مقیم کشمیر کیمونٹی، صحافیوں سمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں