وطن عزیز کی سالمیت ہر چیز پر مقدم ہے۔علماء و مشائخ

66

بھمبر(سٹیٹ ویوز)منبر ومحراب کا کردار اور علماء و مشائخ کی ذمہ داریاں” کے عنوان پر منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علما اور مشائخ نے اس عزم کا متفقہ طور پر اعادہ کیا کہ پاکستان و کشمیر کے رشتہ کو کسی صورت میں کمزور نہی ہونے دیں گے،وطن عزیز کی سالمیت ہر چیز پر مقدم ہے۔

پاکستان کے استحکام کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے، آزادکشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے قانون کے دائرہ کےاندر رہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنا قومی یکجہتی کے منافی نہیں ہے۔آزاد کشمیر کا حساس خطہ بھرپور توجہ چاہتا ہے آزادکشمیر کی خوشحالی مقبوضہ کشمیر کے لئے نوید آزادی اور پاکستان کے استحکام کی ضامن ثابت ہو گی۔

کانفرنس سے سابق ممبر اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری ، چئرمیں علماء و مشائخ کونسل مولانا امتیاز احمد صدیقی،ڈائریکٹر امور دینیہ مفتی نذیر احمد قادری،قاضی محمد سہیل قریشی وائس چئرمین علما مشائخ کونسل ،علامہ دلدار غوث ،مفتی عابد حسین غزالی،راہنما جمعیت علمائے اسلام مولانا ابرار احمد اعوان،علامہ غلام مصطفی طیب و دیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں