23

مظفرآباد:برن سینٹر اور چائلڈ انکوبیٹر سینٹرز کے قیام کے لئے شاہد زمان اور سید زوالقرنین رضا نقوی ایڈووکیٹ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر میں برن سینٹر اور چائلڈ انکوبیٹر سینٹرز کے قیام کے لئے رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی۔۔ رٹ پٹیشن عنوانی شاہد زمان وغیرہ بنام آزاد حکومت وغیرہ سید زوالقرنين رضا نقوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی جانب سے دائر کی گئی رٹ میں موقف اپنایا ہے کہ right to life تمام باشندگان ریاست ہا کا بنیادی انسانی حق ہے اور صحت کی سہولیات بلا تفریق مہیا کرنا ریاست کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

جبکہ ریاست بھر کے ہسپتالوں میں برن سینٹر اور چائلڈ انکوبیٹر سینٹر سرے سے موجود نہ ہیں۔۔ اس لئے ریاست بھر سے کوئی بھی ایسا مریض جو کسی بھی طرح سے جلتا ہے یا کوئی بھی ایسا بچہ جو پری میچور پیدائش کی وجہ سے مسائل کا شکار ہوتا ہے اسے ریاست سے باہر علاج معالجہ کے لیے بھیجا جاتاہے۔

جبکہ آئین کا بنیادی حقوق کا حصہ بالخصوص right no. 04اس بات کا متقاضی ہے کہ ہر شہری کا right to life یقینی بنانا ریاست کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ پٹشنرز کا موقف ہے کہ معزز عدالت العالیہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کریں کہ کم سے کم ریاست بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں برن سینٹرز اور چائلڈ انکوبیٹر سینٹر قائم کرنے کے اقدامات کریں۔

پٹشنرز کی جانب سے معروف قانون دان سید ذوالقرنین رضا نقوی ایڈووکیٹ نے پیروی کی جبکہ رٹ پٹیشن پر جناب صداقت حسین راجہ چیف جسٹس عدالت العالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ کیس میں ڈویژن بنچ بناتے ہوئے آئندہ تاریخ 12.06.2024مقرر کر رکھی ہے جبکہ جناب سردار اعجازخان جج عدالت العالیہ جناب چیف جسٹس صاحب کے ساتھ ڈویژن بنچ کا حصہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں