کراچی :سابق نائب صدر مسلم لیگ ن ومعروف سماجی شخصیت سردار شہزاد افسر کے والد محترم سردار افسر حسین انتقال کرگئے

73

کراچی (سٹیٹ ویوز)سابق نائب صدر مسلم لیگ ن ومعروف سماجی شخصیت سردار شہزاد افسر کے والد محترم سردار افسر حسین انتقال کرگئے ۔سردار افسر حسین کی پہلی نماز جنازہ کراچی ڈیفنس ویوفیز2میں ادا کی گئی. جہاں سابق مشیر حکومت ومرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ آزادکشمیر سردار شیراز خان ،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سردار نزاکت،سابق صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون راجہ آفتاب ،سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار صغیر ،ارشد محمود، سابق صدر سدوزئی ویلفیئر سردار نسیم، ثمیر شفیع سردار، سہراب افضل اور دیگر
نے نماز جنازہ میں شرکت کی.

اس موقع پر مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا گئی جبکہ بعد نماز عصر ان کے آبائی گاوں تھوراڑ میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی اورانہیں آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔آبائی گاوں میں نماز جنازہ میں سابق ممبر کشمیر کونسل اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سردار عبدالخالق وصی سمیت اہم شخصیات مقامی سیاسی سماجی رہنماوں سول سوسائٹی تاجر برداری صحافیوں وکلاء اور کثیر تعداد میں لوگ نماز جنازہ میں شریک ہوئے.

جبکہ مرحوم کی وفات پرسابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر ۔ سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی و صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر ،سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ مشتاق مہناس اور دیگر نے سردار شہزاد افسر سے تعزیت کی مرحوم کی مغفرت بلندی درجات کے لیے دعا کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں