بلوچ:ٹیچرز کی عدم دستیابی، عوام علاقہ بچوں سمیت سراپا احتجاج

27

بلوچ (نماٗئندہ خصوصی) تحصیل بلو چ کی یونین کونسل دھمن بکھوناڑ میں واقع چمبہ گلی گرلز سکول میں ٹیچر نہ ہو نے کی وجہ سے بچیوں کا تعلیمی ہرج ہو رہا ہے۔ عوام علاقہ چمبہ گلی نے محکمہ تعلیم کی ضلعی انتظامیہ کو اس با رے میں کئی بار آگاہ کیا۔

مقامی سیاسی نمائندوں اور حلقہ کے ایم ایل اے و وزیر حکومت کو بھی کئی بار اس مسئلے کی طرف توجہ دلا ئی گئی لیکن کسی نے بھی اس مسئلہ کو سنجیدہ نہیں لیا۔ نیا تعلیمی سیشن شروع ہے سکول میں ٹیچر نہیں ہے بچیاں صبح تیار ہو کر سکول آتی ہیں اور بغیر بڑھے واپس چلی جا تی ہیں۔

توجہ دلاو نوٹس کے تحت عوام علاقہ نے چمبہ گلی روڈ کو بلاک کر دی ہے۔ عوام کا کہنا ہے جب تک تعلیمی انتظامیہ سے بات نہیں ہو جا تی روڈ مکمل بند رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں