جمیلہ خاتون کا سماجی تنظیم پیپلز انٹرنیشنل الائنس سپیشل افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر کا دورہ

113

باغ (سٹیٹ ویوز)سماجی تنظیم سردار اعجاز شہید وکشنل سینٹر اینڈ سکول اف سشپل ایجوکیشن سینٹر باغ بائی پاس روڈ ویلفیئر سوسائٹی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار جمیلہ خاتون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کی سردار اصف سدوزئی سپیشل افراد کی خدمت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جمیلہ خاتون کا سماجی تنظیم پیپلز انٹرنیشنل الائنس نے سپیشل افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر کا وزٹ کیا۔اس موقع پر صدر الجزائر ویلفیئر سوسائٹی باغ سردار آصف سدزئی نے جمیلہ خاتون کا استقبال کیا۔اور پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

جمیلہ خاتون نے سماجی تنظیم ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو سہرایا۔اور ڈونرز حضرات سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کرنے والے اس سماجی ادارے کے ساتھ تعاون کریں ۔تاکہ وہ بہترین انداز میں انسانیت کی خدمت کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں