منگ:دختر کشمیر بانی و چیئرمین پرسن نبیلہ ایڈووکیٹ نے ممتاز ریاستی جماعت جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے زونل دفتر کا افتتاح کردیا

76

اسلام آباد (سید عامر گردیزی سے) ممتاز ریاستی جماعت جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے زونل دفتر کا افتتاح مورخہ 29 دسمبر 2025 کو منگ بازار میں کر دیا گیا ھے.زونل دفتر کا افتتاح دختر منگ و دختر کشمیر بانی و چیئرمین پرسن م نبیلہ ایڈووکیٹ نے اپنے دست مبارک سے کیا، اس افتتاحی تقریب میں منگ و نواب جسی خان اور دیگر قرب وجوار کے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی حقیقی جمہوریت پہ یقین رکھتی ھے، ہماری جد وجہد حقیقی جمہوریت ھے جس میں ریاست کے ہر باشندے کو مساوی حقوق ملیں، تعلیم صحت و انصاف کی سہولت سب کیلئے یکساں ہو، سفارش و رشوت کا کلچر ختم ہو اور ہر شخص کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق اس کو حق ملے، سردار نبیلہ ارشاد نے کہا ھے کہ حصول اقتدار ہماری منزل نہیں بلکہ ہماری منزل پسے ہوئے طبقے کو باوقار اور خود دار شہری بنانا ھے.

انھوں نے کہا کہ یہ دفتر عوامی ھے اور عوام یہاں ہر شخص کے ہر قسم کے مسائل کے بارے میں کام ہو گا، اس دفتر میں سیاسی مسائل کے علاؤہ تمام تر معاشرتی مسائل کے حل کی کاوشیں ہونگی اور اس دفتر سے لوگوں کے قانونی مسائل کا بھی سدباب ہو گا، جن کو ماہر وکلا کی ٹیم دیکھے گی.اس تقریب کے دوسرے سیشن میں جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی توتھ ونگ کی باڈیاں بھی تشکیل دی گئیں .

جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیلئے سردار حماد امجد کو نامزد کیا گیا.تحصیل منگ باڈی میں فواد خان صدر، اسامہ رشید جنرل سکریٹری، اور عثمان الیاس کو آرگنائزر کے عہدوں کیلئے نامزد کیا گیا.تمام نامزد عہدیداروں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تنظیم کو مضبوط و فعال بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں ہونے دیا جائے گا تنظیم کا منشور بہت جلد پورے آزاد کشمیر میں متعارف کروایا جائے گا، اور تنظیم کیلئے پوری محنت لگن دیانتداری و زمہ داری کے ساتھ کام کیا جائے گا.

جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمات اور جمہوری اقدار کے فروغ کے مشن کو قوم کے ہر طبقے میں متعارف کروایا جائے جائے، بانی چیئرمین پرسن نے نامزد عہدیداروں کے عزائم کو سرہا، اس افتتاحی تقریب میں ممتاز ماہر قانون محترمہ جمیلہ اکبر ایڈووکیٹ نے بھی خصوصی شرکت فرمائی ، یہ خوبصورت تقریب تقسیم مٹھائی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں