قائد پاکستان عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے ، امت مسلمہ کے عظیم لیڈر کیساتھ ایسا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں. مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف آزاد کشمیر

152

راجہ فرخ ممتاز خان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا ہے قائد پاکستان عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے ، امت مسلمہ کے عظیم لیڈر کیساتھ ایسا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ، بدترین مارشل لاء کے دور گزرے سیاسی مقدمے ہوئے لیکن کسی سیاسی قیدی کو بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم نہیں رکھا گیا۔

مگر اس جعلی فارم 47 کی حکومت جو کچھ عمران خان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا ہوا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔کشمیری اپنے محسن عمران خان کی صحت کے حوالے سے سخت پریشان ہیں۔ عمران خان کی آنکھ کا بروقت علاج نہ کروا کر ریاست کے سب سے مقبول لیڈر کی صحت سے کھیلا جارہا ہے جو کسی صورت میں قابل قبول نہیں ۔

راجہ فرخ ممتاز خان نے مزید کہا ہم اس جعلی حکومت کو کہتے ہیں کہ عمران خان کا علاج فورا انکے ڈاکٹرز سے کروایا جائے اور علاج میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔عمران خان کو فورا علاج کے لیے ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو تحریک انصاف آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گئی ۔تمام شاہراہوں کو بند کر دیا جاے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں