دوحہ:بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوررہے۔کشمیری وفد

122

دوحہ(سٹیٹ ویوز)بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوررہے۔کشمیری وفد
سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں کشمیری وفد،جوقطر کے دورے پر ہے، پاکستانی سفارت خانے گیا،جہاں سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ر عامر کیساتھ خوشگوارماحول میں ملاقات کی گئی۔

ملاقات میں جہاں دوسرے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وہاں تحریک آزادی کشمیر،مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی،05اگست2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو ریاستی ڈومیسائل کا اجرا،کشمیری عوام کی جائیداد و املاک ،زرعی زمینوں اور رہائشی مکانوں پر قبضہ ،ریاست کی جغرافیائی ہئیت کو تبدیل اور اسے مسلم اکثریت سے ہندو اقلیت میںب دلنا جیسے حساس ایشوز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

کشمیری وفد نے سفیر پاکستان کومقبوضہ جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوررہے۔جو بھارت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ دس لاکھ قابض بھارتی افواج کشمیری عوام کے سروں پر مسلط ہے،انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے،مگر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

ایسے میں بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو فعال اور متحرک کردار ادا کرکے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ جس سے سفیر پاکستان نے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔کشمیری وفد نے قطر میں ہم وطن کمیو نٹی کے مسائل، فراہمی روزگا،باہمی تجارت کے حوالے سے بھی پاکستانی سفیر کو آگاہ کیا ہے۔ بزنس کمیونٹی لیڈراں نے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں سفارت خانے کی بہترین کارکردگی کو جہاں سراہا، وہاں اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ بزنس کیمونٹی کو زیادہ سے زیادہ معاونت فراہم کی جائے .

تاکہ ایک تو کیمونٹی اور روز گار کیساتھ وابستہ افراد کو مزید مواقع فراہم ہوسکیں اور دوسرا زرمبادلہ بھی پاکستان بھیجا جاسکے،جس کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔دونوں طرف سے پاکستانی سفارتی مشنز کو فعال بنانے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر اور مملکت خداداد پاکستان کی بھرپورترجمانی کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔وفد بھی معروف کشمیری رہنما نذیر احمد قریشی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں