راولاکوٹ:ڈویژنل بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے سالانہ انتخابات،ے صدر کی نشست پر سنیئر قانون دان سردار جاوید نثارایڈووکیٹ نے 122 ووٹ لیکر کامیاب

125

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز)ڈویژنل بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے سالانہ انتخابات پرامن ماحول میں مکمل ہو گئے صدر کی نشست پر سنیئر قانون دان سردار جاوید نثارایڈووکیٹ نے 122 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل عامر جمیل ایڈووکیٹ نے 75 ووٹ حاصل کیے ہیں جنرل سیکرٹری کی نشست پر نوجوان قانون دان ضیاد ظفر ایڈووکیٹ نے 106 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے جبکہ ان کے مدمقابل رضوان فاروق ایڈووکیٹ نے 89 ووٹ حاصل کیے ہیں.

نائب صدر کے عہدے کے لیے جمیلہ اکبر ایڈووکیٹ اور خواجہ سرفراز ایڈووکیٹ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں جمیلہ اکبر ایڈووکیٹ نے 109 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ خواجہ سرفراز ایڈووکیٹ نے 84 ووٹ حاصل سکے ہیں مجموعی طور پر 231 ووٹرز میں سے 198 ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں جبکہ 10 ووٹ مسترد قرار پائے ہیں ووٹرز میں تقریباً 60 خواتین وکلاء بھی شامل تھیں انتخابات میں سنیئر قانون دان غالب حلیم ایڈووکیٹ نے الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیے ہیں.

جبکہ صہیب شاہ ایڈووکیٹ اور نعیم آکاش ایڈووکیٹ معاونین کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اس سے قبل بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں نائب صدر (خواتین) کی نشست پر شمائلہ افسر ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے لبابہ بابر ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اطلاعات کے لیے نمرہ الیاس ایڈووکیٹ شامل ہیں انتخابات کے موقع پر احاطہ عدالت میں دن بھر گہما گہمی دیکھنے میں آئی ہے کامیاب امیدواروں نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مل جل کر بار کی بہتری کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے وکلاء نے نئی کابینہ کو مبارکباد دی ہے اس موقع پر احاطہ عدالت میں خاصا جوش و خروش پایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں