ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اُن کے رفقاء کی شہادت پر سردار شیراز خان کااظہار افسوس

217

کراچی (سٹیٹ ویوز)سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر وممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سردار شیراز خان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اُن کے رفقاء کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کو ایک قیمتی نقصان قرار دیا انکا کہنا تھاکہ اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملہ ایک افسوسناک اقدام ہے امت مسلمہ حالات کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے اور پاکستان اپنا کردار ادا کرے ۔

خطے کی موجودہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے اقوام عالم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے ۔سردار شیراز خان نے مزید کہا کہ ظلم و جبر کی قوتیں وقتی طور پر غالب آ سکتی ہیں مگر حق اور سچائی کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔اللہ تعالٰی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور مسلمانوں کی مدد فرمائے۔

سردار شیراز خان نے افغانستان کے حکمران بھی اپنا قبلہ درست کریں یہود وہنود کے الہ کار نا بنیں ۔اس وقت فرقہ وارنہ ہم آئنگی وقت کی ضرورت ہے علماءکرام امت کو یکجا کرنے فرقہ وارنہ عزائم سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔دشمن فرقوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ اسلام کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں