تحصیل بار ایسوسی ایشن دھیرکوٹ کے صدر سید امجد حسین گردیزی ایڈووکیٹ ودیگر کا ڈسٹرکٹ بار کوٹلی کےسابق صدر کی وفات پر اظہار تعزیت

77

دھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز)تحصیل بار ایسوسی ایشن دھیرکوٹ کے صدر سید امجد حسین گردیزی ایڈووکیٹ کا ممبر بار کونسل راجہ محمد اشتیاق خان ایڈووکیٹ، نائب صدر سردار عتیق ضیاء عباسی، جنرل سیکرٹری راجہ بد ر افراق ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری حماد نصیر عباسی ایڈووکیٹ ، سیکرٹری نشر و اشاعت راجہ عبدالصمد منیر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ڈسٹرکٹ بار کوٹلی کے سابق صدر و سابق ممبر بار کونسل آزاد جموں وکشمیر و ضلع کونسل کوٹلی ملک محمد زراعت خان ایڈووکیٹ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دھیرکوٹ بار نے ملک محمد زراعت خان کی سیاسی ، سماجی اور پیشہ وارانہ خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اُن کی مغفرت کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں