وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات

119

وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو ویمن یونیورسٹی باغ کے آزاد حکومت و وفاقی حکومت کے جاری پراجیکٹس پر تفصیلی بریفننگ دی اور دیگر تدریسی امور و جامعہ کو مالی مشکلات کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے نے وائس چانسلر کو آزاد کشمیر کی پہلی خاتون وائس چانسلر تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے حکومت آزاد کشمیر کے جاری پراجیکٹ جس کے تحت ویمن یونیورسٹی باغ کی اراضی کی چار دیواری اور 50 کنال ہموار زمین شامل ہے, نظر ثانی شدہ PC-1 کی جلد منظوری اور وفاقی حکومت کے تعاون سے تعمیر ہونے والی عمارات کو باہم ملانے کیلئے 5 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی جو اسی سال مکمل کی جائیگی.

وائس چانسلر نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت و ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تحت جاری منصوبہ جات میں 1795 ملین روپے نظر ثانی پراجیکٹ کے تحت 6 عمارات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور دوسرے پراجیکٹ کے لئے نظر ثانی شدہ تخمینہ 2500 ملین روپے کا پیش کیا گیا جس کے تحت بھی 6 عمارات زیر تعمیر ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت پہلا ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک 31 ملین روپے سے قائم کیا جا رہا ہے جو مکمل ہو چکا ہے اور جلد وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور حکومت آزاد کشمیر اس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نے جامعہ کو درپیش مالی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر ریاست کی واحد ویمن یونیورسٹی کے مسائل کو نہ صرف ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی بلکہ ریاست کی بچیوں کو اعلی تعلیم دینے کیلئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں