طفیل الطاف بٹ کی والدہ نیک سیرت اور آزادی پسند خاتوں تھیں۔سید صلاح الدین احمد

112

مظفر آباد(سٹیٹ ویوز)حریت رہنما طفیل الطاف بٹ کی والدہ ماجدہ ایک نیک سیرت،خدا ترس اور آزادی پسند خاتون تھیں ۔جدوجہد آزادی کے ابتدئی ایام میں مجاہدین کا پڑائو مرحومہ کے مسکن میں ہوا کرتا تھا اور مرحومہ رات دن ان کی خدمت میں لگی رہتی تھیں ۔ان خیالات کا اظہار امیر حزب المجاہدین اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔

انہوں نےکہا کہ مرحومہ کی جدائی نے ہر دل کو رنجیدہ کیا ہے۔ا س ماں نے آغاز جدوجہد سے ہی مجاہدین کیلئے اپنے گھر کے دروازے کھول رکھے تھے اور اپنے دو بیٹوں کو بھی مجاہدین کی صفوں میں شامل کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مائیں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے نہ صرف مردوں کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے بھی بڑھ چڑھ کر جدوجہد اور قربانیاں دے سکتی ہیں۔

اس وقت بھی ان کا ایک بیٹا مہاجر ت اور دوسرا بھارتی جیل کی زینت بنا ہوا ہے ۔انہوں نے انتہائی کٹھن حالات میں صبر کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔اس دکھ کی گھڑی میں ہماری ہمدرریاں اور دعائیں سوگوار خاندان کیساتھ ہیں اور یقین کامل ہے کہ یہ قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی ۔سیدصلاح الدین احمد نے مرحومہ کی جنت نشینی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں