چنار پبلک ہائی سکول کٹکیر بالا سالانہ نتائج وتقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد

60

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)چنار پبلک ہائی سکول کٹکیر بالا سالانہ نتائج وتقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ راجہ اشفاق خان نے کی جبکہ تقریب کے مہمانان خصوصی امیر جماعت اسلامی یوسی کٹکیر راجہ محمد آزاد خان اور محترمہ عذرا یاسر تھیں جبکہ تقریب والدین عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے مہمان خصوصی راجہ محمد آزاد خان اور عذرایاسر نے کہا کہ گرین چنار پبلک ہائی سکول کٹکیر اس علاقے کا ایک قیمتی اثاثہ جس نے محدود وسائل مشکلات کے باوجود علاقے میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ نصابی گرمیوں کے علاوہ اس ادارہ نے کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں ضلع بھر کی نمائندگی بھی اور ضلع بھر میں اپنا ایک مقام پیدا کیا جس پر ادارہ کے پرنسپل سٹاف مبارک باد کا مستحق ہے ۔

ہمیں تعلیم کے ساتھ تربیت اور بچوں اصلاح ان کو چیلنجز کے مقابلے کے لیے تیار کرنا ہوگا کیوں کہ ہر طلوع ہونیوالا سورج نئے چیلنجز کے ساتھ طلوع ہوتا ۔کامیاب طلبہ وطالبات کو دل کی عمیق گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں نمایاں پوزیشن ونمبرات لینے والوں کو مبارک باد جوطلبہ وطالبات رہ گے وہ مزید کوشش کریں اور آئندہ وہ بھی امتیازی نمبر لیں ۔نمبروں کے مقابلے کی دوڑ میں بچوں کے کردار سازی آصلاح وتربیت سے کبھی کوتاہی ناکی جاے والدین اور اساتڈہ اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوے بچوں کو باکردار بنائیں اس موقع پر صدر تقریب راجہ اشفاق خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی کارگردگی بارے والدین اور شرکاء کو اگاہ کیا ۔ان کاکہنا تھا کہ ہم نامساعد حالات کے باوجود ادارے کو بہتر سے بہتر چلانے کی کوشش کررہے ہیں پرائیوٹ سیکٹر کی وجہ سے تعلیم میں مقابلے کا رحجان پیدا ہوا اور کمیونٹی کے تعاون سے ہم نا صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

اس وقت اس ادارہ سے فارغ التحصیل بچے ریاست اندرون وبیرون ممالک خدمات سرانجام دے رہے جو ہمارے لیے اعزاز ہے تقریب سے ایم ڈی ادارہ عبدالقدیر مغل ،راجہ محبوب خان ،کریکٹر ایجوکیٹر ٹرینڑ راجہ عاطف زاہد ،سنئیر صحافی اور معروف سوشل ایکٹویسٹ راجہ ثوبان افتخار ،راجہ اشراف خان ،راجہ رجب خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے بہترین نتائج دینے پر ادارہ اس کے سٹاف کو مبارک باد پیش کی اور بچوں کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی مقررین نے مزید کہا کہ اس وقت مقابلے کا رحجان ہیں ہمیں نا صرف پرائیوٹ بلکہ سرکاری سیکٹر میں بھی تعلیمی پالیسیوں پر غور وفکر کرنا ہوگا جب تک ریاست میں یکسان نصاب تعلیم نہیں ہوتا تو مشکلات ہوں گی ایک ٹاٹ اور گاوں کا پڑھا ہوا بچہ بڑے بڑے بڑے سکولوں کا عملی زندگی میں مقابلہ کیسے کرے گا ۔پرائیوٹ سیکٹر بے اکر تعلیمی میدان میں مقابلے کا رحجان پیدا کیا جو نیک شگون ہے۔اس موقع پر بچوں نے مختلف موضوعات میں اظہار خیال کیا اور خاکے پیش کیے جبکہ نعت نظم مزاحیہ خاکے پیش کرکے حاضرین سے دادا وصول کی ۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل ادارہ وسٹاف کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں