اسلام آباد میں گہرے کالے بادل چھا گئے، ہلکی ہلکی بارش بھی ہوئی ، ہوائیں چلن اور ہلکی بوندا باندی سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، تاہم آزادکشمیر کے بالائی شہروں مظفرآباد، راولاکوٹ ، میرپور ، باغ حویلی میں دن بھر بارش ہوتی رہی اور بارش کا یہ سلسلہ جاری ہے،.
پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ، نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
اس دوران خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ ،نارووال، لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، انتظامیہ نے کہا ہے کہ اونچے درجے کے سیلاب سے 190 بستیاں شدید متاثر ہوسکتی ہیں، انتظایہ کے مطابق کل شام تک اونچے درجے کا سیلابی ریلا کہروڑپکا کی دریائی پٹی سے ٹکرائے گا۔