آزاد کشمیر کے عوام سے چھینا گیا حق نمائندگی حقداروں کو لوٹایا جائے، سینئرمسلم کانفرنسی رہنماءسردار الطاف حسین خان

66

مظفرآباد/پلندری(سٹیٹ ویوز )آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سابق سینئر نائب صدر اور عملدرآمد کمیشن کیسابق چیئرمین سردار الطاف حسین خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام سے چھینا گیا حق نمائندگی حقداروں کو لوٹایا جائے۔آزاد کشمیر کا خط مزید افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مسلم کانفرنس کو بائی پاس کر کے ڈمی حکومتوں کے تجربات ناکام ہو چکے ہیں۔

وقت آگیا ہے کہ آزاد کشمیر میں غیر جانبدارانہ انتخابات کے ذریعے لوگوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز یہاں جماعت کے ضلعی سیکرٹریٹ میں مسلم کانفرنس کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جس کی صدارت صدر حلقہ سدھنوتی سردار محمد سعید خان نے کی۔ تقریب میں مرکزی نائب صدر سردار محمد حلیم خان ایڈووکیٹ، سٹی صدر سردار مدثر نذیر خان،مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران راجہ محمد لطیف حسرت، سردار نسیم احمد خان، ملک ذوالفقار ایڈووکیٹ، ملک ارشد ارشاد، ضلعی جنرل سیکرٹری شبیر احمد عباسی ایڈووکیٹ، سردار شہزاد عباسی،سردار جاوید خان، سردار عدنان خلیل خلیل ایڈووکیٹ، سردار فیضان اظہر ایڈووکیٹ اور صحافی سردار اعجاز خلیق نے شرکت کی۔

مسلم کانفرنس کے 91 ویں سالگرہ کے موقع پر اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی اور اس کا پاکستان کے ساتھ الحاق تک پر امن سیاسی جدو جہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا اور اسرائیل کے ناجائز قبضہ اور انسانیت سوز مظالم کی مزمت بھی کی گئی اور غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں معصوم جانوں کے المناک نقصان پرگہرے افسوس کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں