آزاد کشمیر کے نوجوانوں بہترین مستقبل چاہتے ہیں

53

تحریر: خواجہ قاریہ تمکین حفیظ

E-KASHMIR سوشل میڈیا پلیٹ فارم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ ہے.آزاد کشمیر کی نوجوان نسل مثالی اور انوکھے کام کرنے میں بھرپور انداز سے آگے بڑھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے یہی نوجوان آنے والے دور میں علاقے کو بہتر ہی نہیں بلکہ لوگوں کی سوچ اور رہن سہن کو بھی بدل سکتے ہیں نوجوان نسل اپنی تعلیم ،دانشمندی، علم و شعور کے ذریعے ایک مثبت تبدیلی کا راستہ اختیار کر رھے ہیں ہر قوم کا مستقبل ریاست کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے نوجوان ریاست کی طاقت ہوتے ہیں ریاست کے نوجوان ذہین، محنتی ،قابل اور امانت دار ہوں تو ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا بلکہ ریاست کو ترقی یافتہ بنانے میں نوجوان نسل اھم کردار ادا کرتی ہے
اگر نوجوان اپنی زندگی میں درست راستے کا انتخاب کریں تو وہ اپنی ریاست کے لیے باعثِ فخر ثابت ہوتے ہیں.

اسی طرح ہجیرہ آذاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان حافظ خاور عزیز نے اپنی قابلیت کا بے تحاشا استعمال کرتے ہوۓ ریاست کی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بہت بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنایا .جس کا نام E Kashmir رکھا گیا حافظ خاور عزیز لائق تحسین نوجوان ھے انکی قابلیت اور صلاحیت کو داد دیتے ہیں انہوں نے آذاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے مثال قائم کی ۔E-KASHMIR سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی opening ceremony 25 جنوری 2025 کو عبداللہ میرج ہال ہجیرہ آذاد کشمیر میں ہوئی E-KASHMIR کی opening ceremony میں گیسٹ سپیکر زمی راجپوت اینڈ اسد رانا نے شرکت کی ارم غفور ،نعیم ابراہیم اور ان کی ٹیم انسپائر ڈیجیٹل میڈیا باغ ،نعمان یوسف اے جے کے آئی ٹی ایکسیلنس سینٹر راولا کوٹ اور سی ایس او کاشت ٹیک ،سندس صدیقی اور عماد حیدر الحیدر ٹرسٹ مظفرآباد نے شرکت کر کے ای کشمیر کی تقریب کو چار چاند لگاۓ
E-KASHMIR ایک متحرک اور با مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں ڈیجیٹل شعور، تخلیقی سوچ، اور ٹیکنالوجی کے میدان میں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ای-کشمیر، کاشر ٹیک کے اشتراک سے ’’All Azad Kashmir Logo Designing Competition‘‘ منعقد کر رہا ہے۔

کاشر ٹیک ایک قابل اعتماد IT ادارہ ہے جو ویب و موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور دیگر تکنیکی حل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشن پر گامزن ہے اور آنے والے جدید وقت کے لیے نوجوانوں کو انکی چھپی قابلیت سے متعارف کرواتا ہے.اس لوگو ڈیزائننگ مقابلے میں شرکاء کو Tech Qabeela Institute (TQI) کے لیے ایک تخلیقی اور متاثر کن لوگو ڈیزائن کرنا ہوگا۔ یہ موقع نہ صرف ان کی صلاحیتوں کو سامنے لائے گا بلکہ انہیں کشمیری تکنیکی ترقی کا حصہ بننے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔جیتنے والے شرکاء کو پرکشش نقد انعامات دیے جائیں گے جن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15000دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10000جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5000 دئیے جائیں گے باقی تمام حصہ لینے والے نوجوانوں کو اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔ E-KASHMIR کی رجسٹریشن بالکل فری ھے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 مئی 2025 مقرر کی گئی ہے۔ یہ مقابلہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو تخلیقی و پیشہ ورانہ دنیا سے جوڑنے کی ایک مثبت اور بامقصد کوشش ہے۔ مزید معلومات اور تازہ اپڈیٹس کے لیے E-KASHMIR کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جڑے رہیں اور اسکا حصہ بنے
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے. آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں