آزاد کشمیر کے چھترویں یوم ستاسیس کے موقع پر کے جے ایف کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کل بھٹو گراؤنڈ میں ہو گا

75

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)اسلام آباد بھٹو کرکٹ گراٶنڈ میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں چودہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، گزشتہ روز سردار نثار کی سربراہی میں سپورٹس کمیٹی عرفان سدوزئی ،اعجاز خان نے میچز کے ڈراز نکالے۔

ڈراز کے نتاٸج کی بنیاد پر پہلا میچ صداۓ چنار کا مقابلہ کشمیر ٹاٸمز سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ کشمیر ایکسپریس اور نیل فیری کے درمیان کھیلا جاۓ گا، تیسرے میچ میں اوکجا گرین اور کشمیر لنک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پانچویں میچ میں سٹیٹ ویوز اور اوکجا جبکہ کنٹری نیوز اور جموں کشمیر کی ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی.

جبکہ ساتویں میچ میں کے جے ایف کا مقابلہ یوناٸیٹڈ الیون سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جاۓ گا، انتظامی کمیٹی کے مطابق ہر ٹیم میچ کی ایک اننگز میں 5 اوور کرے گی جبکہ ہر اوور پانچ گیندوں کا ہوگا۔ ڈراز نکالے جانے کے موقع پر صدر کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر خاور نواز راجا، سردار نثار تبسم، عمر فاروق، اعجاز خان، عرفان سدوزٸی، نعیم الاسد، راجا بشارت، اے آر ساگر، ثاقب راٹھور اور اسباط محمود نے شرکت کی۔ کے جے ایف کے صدر خاور راجا نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلیے سپورٹس کمیٹی کی خدمات کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں