استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سردار تنویر الیاس ، عون چوہدری فردوس عاشق ممبر نامزد

86

اسلام آباد(کاشف میر)استحکام پاکستان پارٹی نے اہم فیصلوں پر مشاورت کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کر دی ہے، سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے سی ای سی کے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی 38رکنی سی ای سی میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان،سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان، عمران اسماعیل اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عامر محمود کیانی، عون چوہدری، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی بھی رکن ہونگے ، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، جی جی جمال، فیاض الحسن چوہان،راجہ یاور کمال، رانا نذیر احمد خان، سعید الحسن شاہ، مامون جعفر، چوہدری اخلاق، امیر حیدر سنگھا اور چوہدری ظہیر الدین کو بھی سی ای سی میں شامل کیاگیاہے۔

چوہدری اشفاق، اجمل چیمہ، محمد یعقوب شیخ،شعیب صدیقی، مراد راس ، میاں خالد محمود ،رائے اسلم کھرل، سردار طالب نکئی، رانا اسلم، نوریز شکور،محمد شاہ کھگہ،دیوان عظمت ،فرخ ممتاز مانیکا، سید مبین عالم،تحسین گردیزی،ایاز نیازی، قاسم لنگھا اور ہارون گل کو بھی سی ای سی کاممبر نامزد کیاگیاہے ۔پارٹی کے اہم فیصلوں کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نامزد ارکان کا جلد اجلاس منعقد ہونے کی توقع ہے ، پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے سی ای سی کے اراکین کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں