ارجہ(سٹیٹ ویوز) اسلامیہ ماڈل سائنس کالج اینڈ ہائی سکول ارجہ میں آزاد جموں و کشمیر ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور جماعت نہم میں شاندار رزلٹ دینے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں طلباء و طالبات،جملہ سٹاف سمیت سالانہ امتحان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں ریجا رضوان 531،رافیہ ضیاء 495،ثناء یعقوب 488،امامہ ارشاد 476،ضحیٰ منیر 461،طوبیٰ یاسین 437،عیشہ زمرد 434 نمبرات کے ساتھ نمایاں طالبات رہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ پرنسپل راجہ نعیم انور،سینئیر مدرس راجہ صعیب،راجہ عرفان یونس و دیگر نے کہا کہ ہم نے ماضی کی رویات کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین رزلٹ دیا جس کا کریڈت میرے جملہ سٹاف کو جاتا ہے۔جنہوں کی آنتھک محنت اور لگن سے کام کرنے کی وجہ سے ممکن ہوا ہےاسلامیہ ماڈل سائنس کالج اینڈ ہائی سکول ارجہ بہت محدود وسائل کے باوجود اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اس وقت ریاست بھر میں اپنی ایک پہچان رکھتا ہے۔جو لوگ اپنے مقاصد کو وقت نہیں دیتے وہ لوگ دنیا کے کسی میدان میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
والدین حصول علم اور حصول منازل میں اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کریں۔ہم بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہترین تربیت کرتے ہیں۔نئی نسل کی بہترین اور جدید طرز تعلیم تربیت ہمیشہ سے ہماری ترجیہی رہی ہے۔اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات کو انعامات و کیش پرائز سے نوازا گیا۔اسلامیہ ماڈل سائنس کالج اینڈ ہائی سکول ارجہ کی ان شاندار تعلیمی خدمات پر علاقے بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلا شبہ اسلامیہ ماڈل سائنس کالج اینڈ ہائی سکول ارجہ بہترین تعلیمی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔پرنسپل ادارہ راجہ نعیم انور اور جملہ سٹاف کی شبانہ روز محنت اور بہترین صلاحیتوں نے ریاست بھر میں ایک نام کمایا اور اس علاقے کا نام ریاست بھر میں روشن کیا۔