اسلام آباد:سائبر کرائم میں ملوث مجرم کومجموعی طور پر 8 سال قید اور2 لاکھ جرمانہ کی سزا

153

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے سائبر کرائم میں ملوث مجرم کومجموعی طور پر 8 سال قید اور2 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق غیر قانونی گیٹ وے ٹرانسمشن ایکسچینج میں ملوث ہونےکا جرم ثابت ہونے پر سزا دی گئی.

سینئیر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے سزا سنائی،مجرم قیصر عارف کو مجموعی طور 8 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی.مجرم کو پی ٹی اے ایکٹ 1996, ای ٹی او 2002 اور پی پی سی کے تحت سزا سنائی گئی.

مجرم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی میں سال 2013 میں مقدمہ درج کیا گیا تھامجرم کا تعلق اسلام آباد سے ہے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی تفتیش انسپیکٹر عالم شیر نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں