تحریر: سعد چوہدری
رفاقت عباسی کا تعلق ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ سے ہے انہوں نے تھانہ پولیس سٹی بھمبر میں مختصر عرصہ بطور ایس ایچ او فرائض منصبی ادا کرنے کے بعد بطور ایس ایچ او تھانہ پولیس چوکی ٹرانسفر ہو گیا وہاں بھی بہترین مثالی دور گزارا جن کا اب ضلع باغ ٹرانسفر کر دیا گیا .رفاقت الیاس عباسی جہاں بھی گئے اپنی باقیات چھوڑ گئے ان کی تبدیلی پر لوگ افسردہ ہو جاتے ہیں عوام تو عوام ملازمین بھی نم آنکھوں سے الوداع کرتے ہیں .ایس ایچ او رفاقت الیاس عباسی انہتائی باصلاحیت اور فرض شناس اور ذہین ، بہادر ، با اخلاق ، درد دل رکھنے والے ، غریب پرور شخصیت ہیں ان کی دور رس سوچ اور کردار کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو کردار ہم معاشرے کے اندر چھوڑتے ہیں وہ کردار ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں .
پولیس کے محکمے کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس محکمہ پولیس میں کچھ ملازمین کے رویوں کی وجہ سے ایسا ہوتا لیکن ہم سارے ملازمین کو مورد الزام بھی نہیں ٹھہراتے ہیں لیکن اس محکمہ پولیس میں اچھے آفیسر بھی تعینات ہوئے ہیں جن میں ایک رفاقت الیاس عباسی بھی ہیں انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں محدود وسائل اور سٹاف کیساتھ بہترین پولیس اسٹیشن چلائے گو کہ تبادلہ سروس کا حصہ ہے بھمبر اور سماہنی کی عوام نے رفاقت الیاس عباسی کو بطور مہمان بے شمار محبتوں سے نوازا .

سائلین کے مسائل اور معاملات کو دلچسپی اور دیانتداری سے حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں عوام کی اکثریت ان کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں کیونکہ کردار ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں ان کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں جہنوں نے اپنی فہم اور فراست سے بھمبر میں قتل عام چوری ، ڈکیتی ، منشیات فروشی جیسے مسائل سے نمٹنے اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ۔رفاقت الیاس عباسی نے بطور ایس ایچ او بھمبر کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل کروڑوں روپے کا فراڈ کر کے بھاگنے والے ملزم خرم الطاف کو گرفتار کیا .
متعدد قتل اغواء برائے تاوان ، لڑائی جھگڑوں میں مطلوب اشتہاری قیصر عرف قیصرا ، 76 لاکھ مالیت کے بغیر ٹیکس ادا کیے سیگریٹ سے بھری گاڑی علاقہ پاکستان جاتے ہوئے بمعہ ملزمان پکڑے اور چوکی میں بااثر شخصیات کی زیر سرپرستی چلنے والے منشیات فروشی کے مین اڈے پر چھاپہ مار کر مین سپلائر سمیت بھاری مقدار میں شراب چرس گردہ سمیت ملزمان کو گرفتار کیا چوکی تھانہ میں متعدد خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا سمیت متعدد چوری اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں کی گئی .
رفاقت الیاس عباسی نے بھمبر ایس ایچ او تعیناتی پر ایک ہی جملہ بولا تھا بھمبر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کر کے نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں بنانا اور غریب اور عام شہری کو سستا اور بہترین میرٹ پر انصاف مہیا کرنا میری اولین ذمہ داری ہے رفاقت عباسی جیسے باصلاحیت اور نڈر آفیسران بہت کم پائے جاتے ہیں جن کا رویہ عوام کے ساتھ اچھا ہوتا ہو معاشرہ بھی ایسے آفیسران کو ہمیشہ مدتوں یاد رکھتا ہے .رفاقت عباسی کی بھمبر اور چوکی تعیناتی کے دوران منشیات اور چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے بھمبر ایک بہترین پولیس آفیسر سے محروم ہو گیا.
رفاقت عباسی کے تبادلہ پر مختلف لوگوں سے بات ہوئی جس میں عوام اور پولیس ملازمین بھی تھے تقریباً افسردہ دیکھائی دیے۔اللہ پاک سے دعا ہے رفاقت الیاس عباسی صاحب کو صحت تندرستی لمبی عمر ، اسی جذبہ جنون کیساتھ کام کرنے کی ہمت اور توفیق عطاء فرمائے .