انجمن تاجران طارق مارکیٹ F10/2 کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ، سردار یاسر الیاس خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

94

اسلام آباد( بیورورپورٹ ) انجمن تاجران طارق مارکیٹ F10/2 کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا سی ای او سینٹورس گروپ، صدر اسلام آباد ڈویلپر ایسوسی ایشن سردار یاسر الیاس خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ,مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ,سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری ،سابق صدر ستارہ مارکیٹ اسلام آباد سید الطاف حسین شاہ،ممبر ایگزیکٹو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آباد احمد خان،چوہدری ندیم گجر ،صدر اسلام آباد گیسٹ ہاوس ایسوسی ایشن اسلام آبادسردار اظہر آزاد سیکرٹری مالیات اسلام آباد گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن اسلام آباد ظہور اعوان ، سمال کامرس آف انڈسٹری کے صدر اویس ستی اقبال مغل،ایف سیکس سے شہزاد عباسی، ایف سیون سے اسد عزیز، سنیئر نائب صدر اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحمان صدیقی،ایف ٹین سے احمدخان ،طاہر عباسی ،نعیم اختر ،جی ٹین سےاخلاق عباسی،جی الیون کے صدر انجمن تاجران نعیم اعوان اور دیگر نے شرکت کی.

سردار یاسر الیاس نے نئی کابینہ کو مبارکباد دی اور دوسروں کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا زندگی میں سب سے بہترین چیز ساتھی انسانوں کی مدد کرنا ہے۔ اہم عہدوں پر فائز افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاون اور مددگار رہیں۔ انہوں نے نئی کابینہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ2 /F-10 میں تاجروں کے مسائل کو حل کرنے اور ایک مثبت کاروباری ماحول کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام تاجر اپنے کاروبار میں فائدہ اٹھا سکیں اور ترقی کر سکیں۔ تقریب سے سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آباد احسن بختاوری ،سابق صدر ستارہ مارکیٹ اسلام آباد سید الطاف حسین شاہ نے بھی خطاب کیا.

نومنتخب صدر انجمن تاجران F10/2 طارق مارکیٹ مظفر احمد ہاشمی نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے پرتمام احباب اور تاجران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طارق مارکیٹ کے تاجروں کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا تاجروں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اٹھائے گئے اور اپنے تاجر بھائیوں کو تخفظ دیں گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں