دبئی(سٹیٹ ویوز)دبئی میں جموں و کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام آزاد جموں کشمیرمیں جاری عوامی حقوق کی تحریک کے حوالے سےآل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں یو اے ای میں مقیم آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت صحافی برادری اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی

شرکا تقریب نے آزاد کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ تقریب کی صدارت صدر جموں و کشمیر جرنلسٹ فورم جمشید شاکر نے کی۔ جبکہ سابق صدر راجہ اسد خالد نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا

سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر جرنلسٹ فورم راجہ شجاعت صابر نے سیکرٹری جنرل کے فرائض سر انجام دئیے۔ تقریب سے سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ عبدالجبار خان صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر یواےای سردار جاوید یعقوب سابق چیف آرگنائزر تحریک انصاف یواے ای چوہدری اخلاق معروف بزنس میں و سیاسی و سماجی رہنما سردار ساجد اقبال عباسی رہنما جماعت اسلامی آزاد کشمیر حلقہ غربی باغ راجہ محمد عاشق خان ایاز کیانی رہنما پیپلزپارٹی فاروق بانیاں صدر پاک چنار ونگ راجہ امجد کبیر رہنما تحریک انصاف راجہ راشد علی معروف بزنس مین عمران عزیز نیئر حنیف محبوب کسانہ سعود افتاب, رفت رشید عباسی افتخار شبیر, خالد کشمیری رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یو اے ای ،عبد الرحیم رہنما نیشنل عوامی پارٹی یو اے ای و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا

رہنما مسلم لیگ ن راجہ عبدالجبار خان نے کہا کہ عوامی حقوق کی اس تحریک میں اورسیزز کمیونیٹی کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم ایکشن کمیٹی کے وہ تمام مطالبات جن کا تعلق بنیادی عوامی حقوق سے ہے انکی بھرپور حمایت کرتے ہیں حکومت فوری طور پر آٹے پر سبسیڈی بحال کرے اور کشمیری عوام کو پیدواری نرخوں پر بجلی فراہم کی جاے


صدر پیپلزپارٹی یواے ای سردار جاوید یعقوب نے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو تنہا نہ سمجھا جاے اپنے حق کے لیے ہر فورم پر اواز بلند کریں گے انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ پر جمع ہو کر کشمیری عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے پر زور دیا

معروف بزنس مین سیاسی و سماجی رہنما سردار ساجد اقبال عباسی نے کہا کہ اس وقت پورے کشمیر کے لوگ اپنے حقوق کی جنگ لڑنے سڑکوں پر نکلے ہیں لیکن بدقسمتی سے عوام کے ووٹ سے اسمبلی میں جانے ایم ایل اے مکمل طور پر غائب پیں انہوں تمام حلقوں کے ایم ایل اے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تحریک کو فرنٹ لائن پر آکر لیڈ کریں

رہنما جماعت اسلامی راجہ عاشق خان نے کہا کہ عوامی حقوق کی اس تحریک میں پم ہر سطح پر اپنا رول ادا کریں گے ستر سالوں لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہاہے اب لوگ باشعور ہو چکے ہیں

رہنما تحریک انصاف راجہ راشد علی خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے ہیں سیاسی و سماجی رہنما نیئر حنیف نے کہا کہ احتجاجی تحریک فائنل مراحل میں داخل ہو چکی حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے
صدر پی وائ او یو اے ای محبوب کسانہ نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوے کہا کہ آزاد کشمیر کے وسائل پر کشمیری عوام کا حق پے تمام مہمانوں نے اپنے خطاب جموں و کشمیر جرنلسٹ فورم کی کاوشوں کو سلام پیش کیا۔
تقریب کے آخر میں صدر تقریب اور جموں و کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر جمشید شاکر نے قرارداد پیش کی جسے تمام شرکاء نے منظور کیا۔
تقریب کے اختیام پر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے زمہ داران نے تمام شرکا کی امد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔