میرپور(سٹیٹ ویوز)میرپور یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی میرپور کے ملازمین بجٹ میں حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کی جانب سے اعلان کئے گئے 35پرسنٹ اور 30 ایڈہاک ریلیف نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں اس موقع پر یونیورسٹی کے اندر ایک ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی .
مظاہرین نے بینزز اور کتے اٹھا رکھے تھےجن پر انکے واجبات کی ادائیگی سے متعلق مطالبات درج تھے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران مقررین نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین کو نہ صرف وفاقی اور آزاد حکومت میں اعلان کردہ اضافہ دیا گیا بلکہ گذشتہ دو سال سے ٹی اے ڈے کے بقاجات بھی ادا نہیں کئے گئے .
مقررین نے کہا کہ وائس چانسلر اس جامع کو 15لاکھ روپے میں پڑ رہا ہے جبکہ فوری طور پر ملازمین کے جائز حقوق تسلیم نہ کئے گئے تو انہتائی اقدام اٹھایا جائیگا اور اسکی تمامتر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہو گی دیگر مراعات اسکے علاوہ ہیں وائس چانسلر کا من پسند ڈائریکٹر فنانس نااہل اور نالائق شخص ہے جو کہ من پسند فرموں سے خریداری کر کے ادارے کو لاکھوں کا چونا لگا رہا ہے .مقررین نے کہا کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاجی ریلیاں شہروں کے اندر لے جانے قلم چھوڑ ہڑتال بھوک ہڑتال اور اجتماعی خود سوزی جیسے آپشنز پر غور کریں گے.